الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند الحميدي کل احادیث 1337 :حدیث نمبر
سوانح حیات امام حمیدی رحمہ اللہ
سوانح حیات​:​
خاندان اور وطن:
امام حمیدی نسلاً خالص عرب تھے،
مکہ معظمہ کی خاک پاک سے اُٹھے اورآخر میں اسی کا پیوند بنے،
جیسا کہ مذکورہ بالا مفصل نسب نامہ سے ظاہر ہے،
قریش کے مشہور خاندان اسد بن عبدالعزیٰ کی ایک معزز شاخ بنو حمید سے نسبی تعلق رکھتے تھے۔
اس باعث اسدی، مکی، قرشی اور حمیدی کی نسبتوں سے مشہور ہوئے،
ان میں آخر الذکر نسبت کی وجہ تسمیہ کے بارے میں بعض علماء کا اختلاف ہے،
لیکن اصح ومرجح یہی ہے کہ بنو حمید کے خاندان والے حمیدی کہلاتے ہیں،
حافظ ابن اثیر نے اسی کو اختیار کیا اور علامہ سمعانی نے ارجح قرار دیا ہے،
اصمعی کے اس قول سے بھی اس کی مزید تائید ہوتی ہے:
«حميد يون كلهم من بني اسد بن قريش»
تمام حمیدی بنو اسد بن قریش کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.