الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
سوانح حیات امام بخاری رحمہ اللہ
امام بخاری کسی فقہی مذہب کے پابند نہ تھے:​
قاضی عبدالرحمٰن حنفی:
قاضی عبد الرحمن حنفی فاضل دار العلوم دیوبند لکھتے ہیں:
بعض فقہی مسائل میں امام شافعی رحمہ اللہ کی موافقت کی وجہ سے امام بخاری رحمہ اللہ کو شافعی کہنے کا جواز نکل سکتا ہے اور اسی طرح بعض قرائن سے انہیں حنبلی کہا جا سکتا ہے تو اسحاق بن راہویہ کا شاگرد ہونے کی وجہ سے امام بخاری رحمہ اللہ کو حنفی المسلک بھی کہا جا سکتا ہے، پھر بہت سے مسائل میں امام بخاری رحمہ اللہ نے امام شافعی کی مخالفت اور حنفیہ کی تائید بھی کی ہے، انہوں نے جس طرح احناف سے اختلاف کیا ہے اسی طرح شوافع سے بھی کیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ کے تراجم ابواب میں جو بالغ نظری پائی جاتی ہے اس کے پیش نظر ان کو کسی مسلک کا پابند نہیں کہا جا سکتا وہ کسی مسلک کے متبع نہ تھے بلکہ خود ایک مجتہد کی شام رکھتے تھے۔ [فضل الباري 64/1]


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.