الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سوانح حیات امام ابوداود رحمہ اللہ
سوانح حیات​:​
فن حدیث میں تبحر و کمال:
حدیث میں جلالت علم کا اعتراف کرتے ہوئے:
امام حاکم: امام حاکم فرماتے ہیں: ابوداود اپنے وقت کے اہل حدیث کے بلا مقابلہ امام تھے۔ [السير 13؍ 212]
علّان بن عبدالصمد: علّان بن عبدالصمد نے یہ رائے قائم کی ہے کہ آپ میدان حدیث کے شہسوار تھے۔ [السير 13؍212]
حافظ محمد بن اسحاق الصاغانی، اور ابراہیم الحربی: حافظ محمد بن اسحاق الصاغانی، اور ابراہیم الحربی حدیث میں آپ کی مہارت تامہ کو یوں بیان کرتے ہیں: «الين لأبي داود الحديث كما الين لداود الحديد» یعنی ابوداود کے لئے حدیث ویسے ہی نرم اور آسان بنا دی گئی جیسے داود علیہ السلام کے لئے لوہا نرم کر دیا گیا۔ [السير13؍212 و213، تهذيب التهذيب 4؍ 172]
موسی بن ہارون: موسی بن ہارون فرماتے ہیں کہ ابوداود دنیا میں حدیث کی خدمت کے لئے پیدا کئے گئے اور آخرت میں جنت میں رہنے کے لئے۔ [السير 13؍212]
نیز فرمایا کہ میں نے ابوداود سے افضل آدمی نہیں دیکھا۔ [السير 13؍ 213]


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.