الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة
علاج کرنا اور تیماردار کرنا
1092. اچھی فال لینا
حدیث نمبر: 1586
-" لا شيء في الهام، والعين حق، وأصدق الطير الفأل".
حیہ بن حابس تیمی اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الو میں کوئی نحوست نہیں ہے، نظر لگ جانا برحق ہے اور سب سے اچھا شگون فال لینا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1586]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2949
حدیث نمبر: 1587
-" أصدق الطيرة الفأل، والعين حق".
سیدنا محمد بن قیس سے روایت ہے کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: فال تو تین چیزوں میں: گھر، گھوڑے اور بیوی میں ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا: (اگر میں ہاں میں جواب دوں تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وہ بات منسوب کی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی۔ البتہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے سنا تھا: سب سے بہترین شگون اچھی فال ہے اور نظر لگ جانا حق ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1587]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2576