الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:


سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
1613. نرمی کی فضیلت
حدیث نمبر: 2430
-" إذا أراد الله عز وجل بأهل بيت خيرا أدخل عليهم الرفق".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ کسی اہل بیت کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو ان کو نرمی عطا کر دیتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2430]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1219
حدیث نمبر: 2431
-" اسمح يسمح لك".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نرمی کر تاکہ تیرے ساتھ بھی نرمی کی جائے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2431]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1456
حدیث نمبر: 2432
-" ألا أخبركم بمن يحرم على النار أو بمن تحرم عليه النار؟ على كل قريب هين سهل".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم کو ایسے شخص کے بارے میں نہ بتلاؤں، جو آگ پر حرام ہو یا آگ جس پر حرام ہو؟ جو ہر دلعزیز، نرمی کرنے والا اور آسانی کرنے والا ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2432]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 938
حدیث نمبر: 2433
-" إنه من أعطي حظه من الرفق، فقد أعطي حظه من خير الدنيا والآخرة وصلة الرحم وحسن الخلق وحسن الجوار يعمران الديار ويزيدان في الأعمار".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو فرمایا: جس کو نرمی عطا کی گئی، اس کو دنیا و آخرت کی خیر و بھلائی سے نواز دیا گیا اور صلہ رحمی، حسن اخلاق اور پڑوسی سے اچھا سلوک (‏‏‏‏جیسے امور خیر) گھروں (‏‏‏‏ اور قبیلوں) کو آباد کرتے ہیں اور عمروں میں اضافہ کرتے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2433]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 519
حدیث نمبر: 2434
-" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يبدو إلى هذه التلاع وإنه أراد البداوة مرة، فأرسل إلى ناقة محرمة من إبل الصدقة فقال لي: يا عائشة ارفقي، فإن الرفق لم يكن في شيء قط إلا زانه ولا نزع من شيء قط إلا شانه".
سیدنا مقدام بن شریح رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صحرائی زندگی کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان ٹیلوں پر جایا کرتے تھے، ایک دفعہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحرائی زندگی کا ارادہ کیا تو میری طرف صدقہ کے اونٹوں میں سے ایک اونٹنی، جس پر ابھی تک سواری نہیں کی گئی تھی، بھیجی اور فرمایا: ‏‏‏‏عائشہ! نرمی کرنا، کیونکہ جس چیز میں بھی نرمی ہوتی ہے، وہ ا‏‏‏‏س کو مزین کر دیتی ہے اور جس چیز سے نرمی چھین لی جائے، وہ ا‏‏‏‏س کو عیب دار بنا دیتی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2434]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 524
حدیث نمبر: 2435
-" ما أعطي أهل بيت الرفق إلا نفعهم ولا منعوه إلا ضرهم".
سیدنا عبیداللہ بن معمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس گھرانے کو نرمی عطا کر دی جائے تو وہ ان کو فائدہ دے گی اور جس کو (‏‏‏‏نرمی) نہ دی جائے تو (‏‏‏‏سختی) ا‏‏‏‏ن کو نقصان دے گی۔ ‏‏‏‏ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2435]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 942
حدیث نمبر: 2436
-" يا عائشة ارفقي، فإن الله إذا أراد بأهل بيت خيرا دلهم على باب الرفق".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: عائشہ! نرمی کیا کرو، کیونکہ جب اللہ تعالیٰ کسی گھر والوں کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتے ہیں تو نرمی کے دروازے کی طرف ان کی رہنمائی کر دیتے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2436]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 523