الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں
40. سونے کا سونے کے عوض فروخت کرنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 1029
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سونے کی سونے کے عوض فروخت نہ کرو مگر ہم وزن (یعنی جتنا سونا دیا اتنا ہی واپس لیا) اور (اسی طرح) چاندی کو چاندی کے عوض فروخت نہ کرو مگر ہم وزن اور سونے کو چاندی اور چاندی کو سونے کے عوض میں جس طرح چاہو خریدوفروخت کر سکتے ہو۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1029]