الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
کھانے کے احکام ومسائل
10. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کیا کھاتے تھے؟ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوراک کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1897
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایک قوم پر گزرے جن کے پاس بھنی ہوئی بکری تھی، انھوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو بھی کھانے کے لیے بلایا لیکن انھوں نے کھانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے تشریف لے گئے لیکن کبھی جو کی روٹی بھی پیٹ بھر کے نہ کھائی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1897]
حدیث نمبر: 1898
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روز اپنے صحابہ میں کھجوریں تقسیم کیں اور ہر ایک آدمی کو سات (سات) کھجوریں، مجھے بھی سات کھجوریں دیں، ان میں سے ایک خراب (سخت) تھی لیکن ان میں سے کوئی کھجور مجھے اس سے زیادہ پسند نہ تھی کیونکہ وہ میرے چبانے میں دیر تک رہی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1898]
حدیث نمبر: 1899
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل و عیال نے، جب سے مدینہ میں آئے تین روز متواتر گیہوں کی روٹی پیٹ بھر کے کبھی نہیں کھائی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1899]