عبداللہ بن ربیعہ سے مروی ہے کہ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو تب بتایا جب وہ شام جا رہے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس تکلیف یا بیماری کے ساتھ تم سے پہلے امتوں کو عذاب دیا گیا، جب تم کسی زمین میں اس وبا کے پھیل جانے کا سن لو تو اس میں داخل نہ ہو، اور جب تم کسی جگہ پر ہو اور یہ بیماری وہاں پھیل جائے تو اس سے نہ بھاگو“، انہوں نے کہا: کہ یہ حدیث سن کر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ واپس لوٹ آئے۔ [مسند عبدالرحمن بن عوف/حدیث: 13]