سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی وضو کرے تو وہ ناک جھاڑے، اور جب (استنجا کے لیے) ڈھیلے استعمال کرے تو وہ طاق عدد میں استعمال کرے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الطهارة /حدیث: 80]
تخریج الحدیث: «بخاري، مسلم، كتاب الطهارة، باب الايتار فى الاستنشار والااستجمار، رقم: 237 . سنن نسائي، رقم: 86 . سنن ابن ماجه، رقم: 409 . سنن ابن خزيمه، رقم: 75 . صحيح ابن حبان، رقم: 1438»