الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث (981)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الجهاد
جہاد کے فضائل و مسائل
17. خواتین کا غزوات میں شرکت کرنا
حدیث نمبر: 528
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا هِشَامٌ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: ((كُنَّا نَغْدُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، غَزَوْتُ مَعَهُ سَبْعَ غَزَوَاتٍ، فَكُنْتُ أَخْلُفُهُمْ فِي رِحَالِهِمْ فَأَصْنَعُ لَهُمُ الطَّعَامَ وَأُدَاوِي لَهُمُ الْجَرْحَى)).
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں غزوات میں شرکت کیا کرتی تھیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات غزوات میں شرکت کی، میں ان کے خیموں میں رہتی، ان کے لیے کھانا تیار کرتی اور زخمیوں کا علاج معالجہ کرتی تھی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجهاد/حدیث: 528]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الجهاد، باب النساء الغازيات يرضح لهن الخ، رقم: 1812 . سنن ابن ماجه، رقم: 2856 .»

حدیث نمبر: 529
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: ((غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ، فَكُنْتُ أَصْنَعُ لَهُمُ الطَّعَامَ، وَأَقُومُ عَلَى الْمَرْضَى، وَأُدَاوِي الْجَرْحَى)).
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات غزوات میں شرکت کی، میں ان (مجاہدین) کے لیے کھانا تیار کرتی، بیماروں کی دیکھ بھال کرتی اور زخمیوں کا علاج معالجہ کرتی تھی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجهاد/حدیث: 529]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله .»