سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! علاج معالجہ کیا کرو، کیونکہ اللہ نے جو بھی بیماری پیدا کی تو اس کے لیے شفا بھی پیدا فرمائی ہے، سوائے «السام» کے اور «السام» سے مراد موت ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المرضٰي و الطب /حدیث: 684]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الطب، باب ما انزل الله داء الا انزل له شفاء، رقم: 5678 . سنن ابن ماجه، رقم: 3439 . مستدرك حاكم: 401/4 . سنن كبري بيهقي: 343/9 .»