الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث (981)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند اسحاق بن راهويه
كتاب اللباس و الزينة
لباس اور زینت اختیار کرنے کا بیان
13. عورتوں کے لباس کا دامن ٹخنوں سے نیچے ہونا چاہیے
حدیث نمبر: 710
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، نا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ، نا يَزِيدُ أَبُو الْمُهَزَّمِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذُيُولِ النِّسَاءِ شِبْرًا. قُلْتُ: إِذًا يَخْرُجُ سُوقُهُنَّ. قَالَ: فَذِرَاعٌ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے دامن کے متعلق فرمایا: ایک بالشت میں نے عرض کیا: تب تو ان کی پنڈلیاں ظاہر ہو جائیں گی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر ایک ہاتھ (کافی ہے)۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 710]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب اللباس، باب فى قدر الذيل، رقم: 4119، 4117 . سنن ترمذي، ابواب اللباس، باب جر ذيول النساء، رقم: 1731 . سنن ابن ماجه، رقم: 3581 . مسند احمد: 5/2 . قال الشيخ الالباني: صحيح .»