سيدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب کوئی شخص گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ کا نام لیتا ہے تو شیطان (اپنے چیلوں کو) کہتا ہے: یہاں تمہارے لیے رات گزارنے کی جگہ ہے نہ کھانا۔ اور جب گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا نام نہ لے تو شیطان کہتا ہے: تمہیں رات گزارنے کی جگہ مل گئی، اور اگر کھانا کھاتے وقت الله کا نام نہ لے تو شیطان کہتا ہے کہ: تمہیں رات گزارنے کی جگہ اور کھانا دونوں مل گئے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ الاسْتِئْذَانُ/حدیث: 1096]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب الأشربة: 2018 و أبوداؤد: 3765 و النسائي فى الكبرىٰ: 6724 و ابن ماجه: 3887»