سہل بن امامہ بن سہل بن حنیف نے اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص صدقِ دل سے شہادت طلب کرے، الله تعالیٰ اس کو شہیدوں کے مرتبہ تک پہنچاتا ہے، چاہے وہ اپنے بستر پر مرا ہو۔“[سنن دارمي/من كتاب الجهاد/حدیث: 2444]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2451] » اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1909] ، [أبوداؤد 1520] ، [ترمذي 1653] ، [نسائي 6162] ، [ابن ماجه 2797] ، [أبويعلی 107/6] ، [ابن حبان 3192]
وضاحت: (تشریح حدیث 2443) جہاد و شہادت کی تمنا ہی انسان کو یہ سعادت بخشتی ہے کہ چاہے وہ اپنے بستر پر فوت ہو لیکن ثواب شہید ہونے کا ہے۔