ابوخیثمہ نے ابو زبیر سے، انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: فتح مکہ کے سال یا فتح مکہ کے دن حضرت ابو قحافہ رضی اللہ عنہ کو لایاگیا، وہ آئے اور ان کے سر اور داڑھی کےبال ثغام یا ثغامہ (کے سفید پھولوں) کی طرح تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گھر کی عورتوں کوحکم دیا، یا ان کے بارے میں (ان کےگھر کی عورتوں کو) حکم دیا گیا، فرمایا: "اس (سفیدی) کو کسی چیز (اور رنگ) سے بدل د یں۔"
حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، ابو قحافہ کو لایا گیا یا وہ فتح مکہ کے سال یا فتح کے دن آیا اور اس کا سر اور اس کی داڑھی ثغامہ بوٹی کے سفید پھولوں کی طرح تھی تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا، یا ان کی عورتوں کو یہ حکم دیا گیا، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی سفیدی کو کسی چیز سے بدل دو۔“
ابن جریج نے ابو زبیر سے، انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: فتح کہ کے دن حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو لایا گیا، ان کے سر اورداڑھی کے بال سفیدی میں ثغامہ (کے سفید پھولوں) کی طرح تھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛"اس (سفیدی) کو کسی چیز سے تبدیل کردو اور سیاہ رنگ سے اجتناب کرو۔"
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، حضرت ابو قحافہ رضی اللہ تعالی عنہ کو فتح مکہ کے دن لایا گیا، اس کا سر اور اس کی داڑھی ثغامہ کی طرح سفید تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سفیدی کو کسی رنگ سے بدل دو اور سیاہ رنگ سے اجتناب کرنا۔“