130- عمرو بن میمون بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلتا ہوا جارہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوذر! کیا میں تمہاری رہنمائی جنت کے خزانے کی طرف نہ کروں؟“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ یہ ہے «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» اللہ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا۔“[مسند الحميدي/أَحَادِيثُ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 130]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى ”صحيحه“ برقم: 361، 449، 820،وأحمد فى ”مسنده“، برقم: 21693»