139- سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوذر! جب تم سالن پکاؤ تو شوربہ زیادہ بنالیا کرو اور اپنے پڑوسی کا خیال رکھا کرو۔“(راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں)”اپنے پڑوسی کو بھی کچھ دے دیا کرو۔“[مسند الحميدي/أَحَادِيثُ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 139]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه مسلم 648، 1837 2625، وابن حبان فى ”صحيحه“ برقم: 468، 513،514، 523، 1718، 5964»