239- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں انہوں نےنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”صدقہ (یعنی زکواۃ کا مال) جس بھی مال کے ساتھ مل جاتا ہے وہ اسے ہلاکت کا شکار کردیتا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بعض اوقات تمہارے مال میں تم پر زکواۃ دینا لازم ہوتا ہے اور اگر تم اسے نہیں نکالتے ہو، تو حرام حلال کو ضائع کردیتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف: محمد بن عثمان بن صفوان الجمحي ترجمه البخاري فى الكبير، 180/1 ولم يورد فيه جرحاً ولا تعديلاً، وقال ابن أبى حاتم فى «الجرح والتعديل» 24/8: سألت أبى عنه فقال: منكر الحديث، ضعيف الحديث . وقال الدار قطني: «ليس بقوي» . وقال الذهي فى «كاشفه» : « «لين» . وذكره ابن حبان فى الثقات 24/7 وقال الذهبي فى الميزان 641/3 ”قال أبو حاتم: منكر الحديث“»