369- سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دجال کے بارے میں بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس معاملے کو قریب کرکے ظاہر کیا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اپنے گھر والوں کے لئے آٹا گوندھ آئی ہوں اور مجھے یوں لگ رہا ہے کہ میرے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی دجال نکل آئے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ اس وقت ظاہر ہوا جب میں تمہارے درمیان موجود ہوا تو میں تمہاری طرف سے اس سے مقابلہ کروں گا اور اگر وہ میرے بعد نکلا تو میری جگہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کا نگہبان ہوگا۔“