الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الحميدي کل احادیث (1337)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الحميدي
بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات
47. حدیث نمبر 1170
حدیث نمبر: 1171
1171 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" احْتَجَّتِ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ، فَقَالَتْ هَذِهِ: يَدْخُلُنِي الْجَبَّارُونَ، وَالْمُتَكَبِّرُونَ، وَقَالَتْ هَذهِ: يَدْخُلُنِي الضُّعَفَاءُ وَالْمَسَاكِينُ، فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِهَذِهِ: أَنْتِ عَذَابِي أُعَذِّبُ بِكِ مَنْ أَشَاءَ، وَقَالَ لِهَذِهِ: أَنْتِ رَحْمَتِي أَرْحَمُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ، قَالَ سُفْيَانُ: وَأَرَي فِيهِ: وَلِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمَا مِلْؤُهَا"
1171- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جنت اور جہنم کے درمیان بحث ہوگئی تو اس نے کہا: مجھ سرکش اور متکبر لوگ داخل ہوں گے، تو دوسری نے (یعنی جنت نے) کہا: مجھ میں کمزور اور غریب لوگ داخل ہوں گے۔
تو اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا: تم میرا عذاب ہو تمہارے ذریعے میں جسے چاہوں گا عذاب دوں گا، اور اس سے فرمایا: تم میری رحمت ہو تمہارے ذریعے میں جس پر چاہوں گا رحمت کروں گا۔
سفیان کہتے ہیں: میرے خیال میں روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں تم میں سے ہر ایک بھر جائے گی۔

[مسند الحميدي/بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ/حدیث: 1171]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4849، 4850، 7449، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2846، 2847، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7447، 7476، 7477، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7693، 11458، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2561، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2891، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7833، 8280، 9951، 10738، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6290»