1256- سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنے غلام کو مدبر کردیا، اس کے پاس اس غلام کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کو فروخت کروا دیا، سیدنا نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ نے اسے خرید لیا۔ عمرو بن دینار کہتے ہیں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے، وہ ایک قبطی غلام تھا، جو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی حکومت کے پہلے سال فوت ہوا تھا۔ ابوزبیر نامی راوی نے یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں۔ اس کا نام ”یعقوب قبطی“ تھا۔