1284- سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ بن اُبی بن سلول (کی میت) کے پاس تشریف لائے، اس وقت جب اسے قبر میں رکھا جا چکا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے باہر نکالا گیا اور اس کی میت کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں پر رکھا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص اسے پہنوائی ا ور اس پراپنا لعاب دہن ڈالا۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔