الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الحميدي کل احادیث (1337)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الحميدي
أَحَادِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
77. حدیث نمبر 1331
حدیث نمبر: 1332
1332 - حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَي، ثنا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا زَكَرِيَّا، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: ﴿ سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ﴾، «يَهُودُ الْمَدِينَةِ» ، ﴿ سَمَّاعُونَ لِقَوْمٍ آخَرِينَ﴾ «أَهْلُ فَدَكٍ» ﴿ لَمْ يَأْتُوكَ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ مِنْ بَعْدِ مَوَاضِعِهِ﴾،" أَهْلُ فَدَكٍ، يَقُولُونَ: إِنْ أُوتِيتُمْ هَذَا الْجَلْدَ فَخُذُوهُ، وَإِنْ لَمْ تُؤْتَوْهُ، فَاحْذَرُوا الرَّجْمَ"
1332- سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: «‏‏‏‏سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ» (5-المائدة:41) جھوٹ کو غورسے سننے والے۔ اس سے مراد مدینہ منورہ کے یہودی ہیں۔
«سَمَّاعُونَ لِقَوْمٍ آخَرِينَ» (5-المائدة:41) دوسری قوم کے افراد کی باتیں غور سے سننے والے۔ اس سے مراد اہل فدک ہیں۔
«لَمْ يَأْتُوكَ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ مِنْ بَعْدِ مَوَاضِعِهِ» (5-المائدة:41) وہ تمہارے پاس اس وقت تک نہیں آئیں گے، جب تک وہ کلمات کوان کے مخصوص مقام سے تحریف نہیں کردیتے۔
تو اس سے مراد اہل فدک ہیں جہنوں نے یہ کہا تھا کہ اگر وہ کوڑے لگانے کاحکم دیں، تو اسے ان کی بات مان لینی چاہئے اور اگر یہ نہ دیں، تو پھر سنگسار کرنے سے بچنا۔

[مسند الحميدي/أَحَادِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1332]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3586، وانظر الحديث السابق»