الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث 1 سے 200
39. الْحُمَّى رَائِدُ الْمَوْتِ
39. بخار موت کا پیش خیمہ ہے
حدیث نمبر: 58
58 - أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْقُوبَ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ خُرَّزَاذَ النَّجِيرَمِيُّ، أبنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْمُهَلَّبِيُّ، أبنا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ قُتَيْبَةَ، أبنا أَبِي قَالَ: حَدَّثَنِيهِ ابْنُ الْخَطَّابِ، قَالَ: ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْحُمَّى رَائِدُ الْمَوْتِ، وَهِيَ سِجْنُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ يَحْبِسُ بِهَا عَبْدَهُ إِذَا شَاءَ، وَيُرْسِلُهُ إِذَا شَاءَ»
حسن بصری سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخار موت کا پیش خیمہ ہے اور یہ زمین پر اللہ کا قید خانہ بھی ہے، وہ اس میں جب چاہتا ہے اپنے بندے کو قید کر دیتا ہے اور جب چاہتا ہے چھوڑ دیتا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 58]
تخریج الحدیث: «مرسل، المرض والكفارات لابن ابى الدنيا:73، شعب الايمان:9404» اسے حسن بصری تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔

حدیث نمبر: 59
59 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْكِنْدِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ فِرَاسٍ بِمَكَّةَ، ثنا أَبُو عَلِيُّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَهُ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ الْعَبَّادَانِيُّ، عَنِ الْمُحَبَّرِ بْنِ هَارُونَ، عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْمَدِينِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُرَقِّعِ، قَالَ: افْتَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ وَهُوَ فِي أَلْفٍ وَثَمَانِمِائَةٍ فَقَسَمَ عَلَى ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَهْمًا، لِكُلِّ مِائَةٍ سَهْمٌ قَالَ: وَهِيَ مَخْضَرَّةٌ مِنَ الْفَوَاكِهِ فَأَكَلُوا فَمَعَكَتْهُمُ الْحُمَّى فَشَكَوْهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ الْحُمَّى رَائِدُ الْمَوْتِ وَسِجْنُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ» مُخْتَصَرٌ
سیدنا عبد الرحمن بن مرقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کیا اور وہ (صحابہ) اٹھارہ سو تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مال غنیمت) اٹھارہ حصوں میں تقسیم کر دیا، ہر سو کے لیے ایک حصہ بنا دیا۔ کہتے ہیں: اور وہ علاقہ پھلوں سے شاداب تھا، انہوں نے وہ کھائے تو بخار غالب آ گیا چنانچہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! بے شک بخار موت کا پیش خیمہ ہے اور زمین پر اللہ تعالیٰ کا قید خانہ ہے ۔ یہ حدیث مختصر ہے ۔ [مسند الشهاب/حدیث: 59]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، محبر بن ہارون نامعلوم راوی ہے»