الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث201 سے 400
170. الرِّفْقُ فِي الْمَعِيشَةِ خَيْرٌ مِنْ بَعْضِ التِّجَارَةِ
170. معیشت میں نرمی بعض تجارت سے بہتر ہے
حدیث نمبر: 242
242 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْقَزَّازُ، أبنا أَبُو سَعِيدٍ هُوَ ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ الْجِيزِيُّ، ثنا يُونُسُ، هُوَ ابْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، ثنا حَجَّاجُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرُّعَيْنِيُّ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ لَهِيعَةَ: شَيْئًا كُنْتُ أَسْمَعُ عَجَائِزَنَا يَقُلْنَهُ: الرِّفْقُ فِي الْعَيْشِ خَيْرٌ مِنْ بَعْضِ التِّجَارَةِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الرِّفْقُ فِي الْمَعِيشَةِ خَيْرٌ مِنْ بَعْضِ التِّجَارَةِ»
حجاج بن سلیمان رعینی کہتے ہیں کہ میں نے ابن لہیعہ سے کہا: معیشت میں نرمی بعض تجارت سے بہتر ہے۔ یہ ایک ایسی بات ہے جسے میں اپنی بزرگ عورتوں کو کہتے سنتا ہوں۔ تو انہوں نے کہا: مجھے محمد بن منکدر نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بیان کیا کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: معیشت میں نرمی بعض تجارت سے بہتر ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 242]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 6136» ابن لہیعہ مدلس و مختلط ہے۔ اس میں اور بھی علتیں ہیں۔