الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث201 سے 400
224. الْوُضُوءُ قَبْلَ الطَّعَامِ يَنْفِي الْفَقْرَ وَبَعْدَهُ يَنْفِي اللِّمَمَ وَيُصِحَّ الْبَصَرَ
224. کھانے سے پہلے وضو کرنا فقر کو دورکرتا ہے اور کھانے کے بعد (وضو کرنا) صغیرہ گناہوں کومٹاتا ہے اور نظر کو درست کرتا ہے
حدیث نمبر: 310
310 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَطَّارُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْخُتُلِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْفَضْلِ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَسَنِ الزُّبَيْدِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ، عَنْ مُوسَى بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، مُتَّصِلًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْوُضُوءُ قَبْلَ الطَّعَامِ يَنْفِي الْفَقْرَ وَبَعْدَهُ يَنْفِي اللِّمَمَ، وَيُصِحَّ الْبَصَرَ»
موسىٰ بن جعفر اپنے والد سے، وہ ان کے دادا سے متصل سند کے ساتھ روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا: کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھانے سے پہلے وضو کرنا فقر کو دورکرتا ہے اور کھانے کے بعد (وضو کرنا) صغیرہ گناہوں کومٹاتا ہے اور نظر کو درست کرتا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 310]
تخریج الحدیث: اسنادہ منقطع، اسے موسیٰ بن جعفر بن محمد بن علی بن حسین نے اپنے والد جعفر سے انہوں نے ان کے دادا محمد بن علی سے روایت کیا محمد بن علی کے آگے سند نہیں۔ اس میں اور بھی علتیں ہیں۔