الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث201 سے 400
240. أَنَا فَرَطُكُمُ عَلَى الْحَوْضِ
240. میں (روز قیامت) حوض پر تمہارا پیش رو ہوں گا
حدیث نمبر: 330
330 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الزَّعْفَرَانِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا فَرَطُكُمُ عَلَى الْحَوْضِ»
عبید بن عمیر رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں (روز قیامت) حوض پر تمہارا پیش رو ہوں گا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 330]
تخریج الحدیث: مرسل، اسے عبید بن عمیر تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔

حدیث نمبر: 331
331 - وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أبنا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا أَبُو كَامِلٍ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ الْبَجَلِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ، رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَنَا فَرَطُكُمُ عَلَى الْحَوْضِ»
سیدنا جندب بن سفیان بجلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: میں (روز قیامت) حوض پرتمہارا پیش رو ہوں گا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 331]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحيح، أخرجه البخاري: 6589، والمعجم الكبير: 1690، وابن حبان: 6445»

وضاحت: تشریح: -
میدان حشر میں حوض کوثر کا وجود برحق ہے۔ اس کے متعلق بہت ساری احادیث وارد ہوئی ہیں۔ اہل علم کا کہنا ہے کہ حوض کوثر اور نہر کوثر دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ نہر کوثر جنت کے اندر ہوگی جبکہ حوض کوثر جنت سے باہر میدان حشر میں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حوض عطا فرمائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حوض پر اپنی امت کے پیش رو ہوں گے۔ [بخاري: 5689]
حوض کوثر کی ایک سمت اتنی طویل ہوگی جتنا مدینہ اور عمان کا درمیانی فاصلہ (تقریباً ایک ہزار کلومیٹر) ہے۔ [مسلم: 3301]
حوض کوثر کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہوگا۔ [مسلم: 3301]
حوض کوثر پر سونے اور چاندی کے جام ہوں گے جن کی تعداد آسمان کے ستاروں جتنی ہوگی۔ [مسلم: 2303]
جس نے ایک دفعہ حوض کوثر سے پانی پی لیا اسے پھر (میدان حشر میں) بھی پیاس نہ لگے گی۔ [مسلم: 2292]
اہل یمن کی خاطر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے لوگوں کو حوض سے ہٹا دیں گے۔ [مسلم: 2301]
بدعتی لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوض سے محروم واپس لوٹ جائیں گے۔ [بخاري: 6585]
آپ دوسرے (غیر مسلم) لوگوں کو اپنے حوض سے اس طرح دور ہٹائیں گے جس طرح آدمی دوسرے لوگوں کے اونٹوں کو اپنے حوض سے دور ہٹاتا ہے۔ [مسلم: 247]