الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
395. يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ أَسْلَافًا الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، حَتَّى لَا يَبْقَى إِلَّا حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ التَّمْرِ وَالشَّعِيرِ لَا يُبَالِي اللَّهُ بِهِمْ
395. لے نیک لوگ ایک ایک کر کے اٹھتے چلے جائیں گے یہاں تک کہ جو یا کھجور کے بھوسے کی مانند ردی قسم کے لوگ ہی باقی رہ جائیں گے، اللہ ان کی کچھ پروا نہیں کرے گا
حدیث نمبر: 607
607 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَحْيَى الدَّقَّاقُ، أبنا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ طَالِبٍ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَلَّادٍ الرَّامَهُرْمُزِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ، ثنا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ بَيَانٍ، عَنْ قَيْسٍ , عَنْ مِرْدَاسٍ الْأَسْلَمِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ أَسْلَافًا الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ حَتَّى لَا يَبْقَى إِلَّا حُثَالَةً كَحُثَالَةِ التَّمْرِ وَالشَّعِيرِ لَا يُبَالِي اللَّهُ بِهِمْ»
سیدنا مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پہلے نیک لوگ ایک ایک کر کے اٹھتے چلے جائیں گے یہاں تک کہ جو یا کھجور کے بھوسے کی مانند ردی قسم کے لوگ ہی باقی رہ جائیں گے، اللہ ان کی کچھ پروا نہیں کرے گا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 607]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري: 6434، بخاري ودارمي: 2719، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6852، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18005»

حدیث نمبر: 608
608 - وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْمِسْوَرِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ بَيَانٍ، عَنْ قَيْسٍ , عَنْ مُسْتَوْرِدٍ الْفِهْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ وَتَبْقَى حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ التَّمْرِ وَالشَّعِيرِ لَا يُبَالِي اللَّهُ بِهِمْ»
سیدنا مستورد فہری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: نیک لوگ ایک ایک کر کے اٹھتے چلے جائیں گے اور جو یا کھجور کے بھوسے کی مانند ردی قسم کے لوگ باقی رہ جائیں گے، اللہ ان کی کچھ پروا نہیں کرے گا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 608]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، والمعجم الاوسط: 2677» شریک مدلس کا عنعنہ ہے۔

حدیث نمبر: 609
609 - أنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ، بِمَكَّةَ، أنا أَبُو سُلَيْمَانَ حَمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَطَّابِيُّ نا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْمِسْوَرِ، نا أَبُو نُعَيْمٍ، نا شَرِيكُ، عَنْ بَيَانٍ، عَنْ قَيْسٍ , عَنْ مُسْتَوْرِدٍ الْفِهْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ وَتَبْقَى حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ الشَّعِيرِ لَا يُبَالِي اللَّهُ تَعَالَى بِهِمْ»
سیدنا مستورد فہری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیک لوگ ایک ایک کر کے اٹھتے چلے جائیں گے اور جو یا کھجور کے بھوسے کی مانند ردی قسم کے لوگ باقی رہ جائیں گے، اللہ ان کی کچھ پروا نہیں کرے گا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 609]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، والمعجم الاوسط: 2677» شریک مدلس کا عنعنہ ہے۔

وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں ایک خوبصورت مثال کے ذریعے اس حقیقت کو واضح کیا گیا ہے کہ آخیر زمانے میں بھوسے کی مانند روی قسم کے نکمے لوگ ہی رہ جائیں گے، نیک لوگ ایک ایک کر کے اٹھتے چلے جائیں گے اور ان کی جگہ برے لوگ آتے جائیں گے زمین کا وجود نیک لوگوں سے خالی ہو جائے گا اور برے لوگوں سے بھر جائے گا تو قیامت آجائے گی، جیسا کہ حدیث میں ہے کہ قیامت صرف برے لوگوں پر قائم ہوگی۔ [مسلم: 294]
ایک حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ ٰ بندوں سے علم نہیں چھینے گا لیکن علماء کی روحیں قبض کر کے علم چھین لے گا حتی کہ جب ایک بھی عالم باقی نہ رہے گا تو لوگ جاہلوں کو اپنا سردار بنا لیں گے ان سے مسئلے پوچھیں گے وہ بغیر علم کے مسئلے بتا ئیں گے یوں خود بھی گمراہ ہوں گے اور لوگوں کو بھی گمراہ کریں گے۔ [بخاري: 100]