الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
428. تَهَادَوْا بَيْنَكُمْ فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تُذْهِبُ بِالسَّخِيمَةِ
428. آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ کینے کو دور کرتا ہے
حدیث نمبر: 658
658 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْكَاتِبُ ثنا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ، قَالَ: قِيلَ لِأَبِي نَصْرٍ التَّمَّارِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكَ كَوْثَرُ بْنُ حَكِيمٍ عَنْ مَكْحُولٍ الدِّمَشْقِيِّ وَكَانَ مَوْلَى هُذَيْلٍ، وَكَانَ مِنْ كَابَلَسْتَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «تَهَادَوْا بَيْنَكُمْ فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تَذْهَبُ بِالسَّخِيمَةِ» قَالَ أَبُو نَصْرٍ: نَعَمْ
ابوقاسم عبد الله بن محمد بن عبد العزیز بغوی کہتے ہیں کہ ابونصر التمار سے کہا: گیا جبکہ میں سن رہا تھا کہ کیا آپ کو کوثر بن حکیم نے بروایت مکحول دمشقی جو کہ قبیلہ ہذیل کے آزاد کردہ غلام تھے اور کابلستان کے تھے بیان کیا ہے کہ بے شک رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ کینے کو دور کرتا ہے۔ ابونصر نے کہا: جی ہاں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 658]
تخریج الحدیث: «مرسل ضعيف، وأخرجه مكارم الاخلاق لابن ابى الدنيا: 360» اسے مکحول تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور کوثر بن حکیم ضعیف ہے۔