الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
459. تَمَسَّحُوا بِالْأَرْضِ فَإِنَّهَا بِكُمْ بَرَّةٌ
459. زمین سے تمیم کرو کیونکہ وہ تم پر شفقت کرنے والی ہے
حدیث نمبر: 704
704 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، أبنا ابْنُ شَهْرَيَارَ وَابْنُ رِيذَةَ قَالَا: ثنا الطَّبَرَانِيُّ، ثنا حَمَلَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْغَزِّيُّ، بِمَدِينَةِ غَزَّةَ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْغَزِّيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ , عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «تَمَسَّحُوا بِالْأَرْضِ فَإِنَّهَا بِكُمْ بَرَّةٌ» قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: وَلَمْ يَرْوِهِ عَنِ الثَّوْرِيِّ إِلَّا الْفِرْيَابِيُّ
سیدنا سلمان فارسی رضى اللہ عنہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمین سے تمیم کرو کیونکہ وہ تم پر ماں کی طرح، شفقت کرنے والی ہے امام طبرانی نے کہا: اسے سفیان ثوری سے صرف فریابی نے روایت کیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 704]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الصغير: 416، تاريخ دمشق: 32/362» سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ ہے۔

حدیث نمبر: 705
705 - أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، نا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ عَمِّي عَوْفٌ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأَرْضَ تَمَسَّحُوا بِهَا فَإِنَّهَا بِكُمْ بَرَّةٌ»
ابوعثمان نھدی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمین سے تمیم کرو کیونکہ وہ تم پر ماں کی طرح، شفقت کرنے والی ہے [مسند الشهاب/حدیث: 705]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه ابن ابي شيبة: 1719» اسے ابوعثمان تابعی نے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے