الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
482. لِيَأْخُذِ الْعَبْدُ مِنْ نَفْسِهِ لِنَفْسِهِ
482. بندے کو چاہیے کہ اپنے نفس سے اپنے لیے (تو شہ اور زاد راہ) پکڑ لے
حدیث نمبر: 730
730 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَعَافِرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ فَهْدٍ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُطَرِّفِ الْبَسْتِيُّ، حَدَّثَنِي أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ ثُمَامَةَ بْنِ حُجْرٍ الْقُرَشِيُّ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ دِينَارٍ، ثنا ابْنُ عَائِشَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: خَطَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ: «لِيَأْخُذِ الْعَبْدُ مِنْ نَفْسِهِ لِنَفْسِهِ، وَمِنْ دُنْيَاهُ لِآخِرَتِهِ، وَمِنَ الشَّبِيبَةِ قَبْلَ الْكِبَرِ، وَمِنَ الْحَيَاةِ قَبْلَ الْمَمَاتِ، فَمَا بَعْدَ الدُّنْيَا مِنْ دَارٍ إِلَّا الْجَنَّةُ أَوِ النَّارُ»
ابن عائشہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا: کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: بندے کو چاہیے کہ اپنے نفس سے اپنے لیے، اپنی دنیاسے اپنی آخرت کے لیے، بڑھاپے سے پہلے جوانی سے اور موت سے پہلے زندگی سے (تو شہ اور زاد راہ) حاصل کر لے کیونکہ دنیا کے بعد جنت یا جہنم کے سوا کوئی گھر نہیں ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 730]
تخریج الحدیث: إسنادہ ضعیف جدا، محمد بن زکریا بن دینار کذاب ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔