الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
489. «أَمِطِ الْأَذَى عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ تَكْثُرُ حَسَنَاتُكَ»
489. مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دیا کر تیری نیکیوں میں اضافہ ہوگا
حدیث نمبر: 738
738 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ الْعَسْقَلَانِيُّ أبنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَيْسَرَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْخَرَائِطِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الضَّرِيرُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ شُجَاعٍ، ثنا غَسَّانُ بْنُ عُبَيْدٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، عَنْ أَبِي الْعَاتِكَةِ , عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دیا کر تیری نیکیوں میں اضافہ ہوگا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 738]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، وأخرجه مكارم الاخلاق للخرائطي: 583» ابوالعاتکہ ضعیف ہے۔

وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی عمل کرنے کا حکم دیں جو میں کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دیا کر یہ تیرے لیے صدقہ ہوگا۔ [أحمد 424/4، وسنده صحيح]
سیدنا ابوبرز ہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نہیں جانتا شاید آپ (دنیا سے) تشریف لے جائیں اور میں آپ کے بعد رہ جاؤں چنانچہ آپ مجھے آخرت کے لیے کوئی زاد راہ بتا دیجیے جس سے اللہ مجھے نفع دے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ یہ کام کیا کر اور راستے سے تکلیف دہ چیز کو دور کر دیا کر۔ [مسلم: 2618]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک شخص کہیں جا رہا تھا راستے میں اس نے کانٹوں کی بھری ہوئی ایک ٹہنی دیکھی اس نے اسے راستے سے دور کر دیا اللہ تعالیٰ ٰ (صرف اسی بات پر) اس سے راضی ہو گیا اور اسے بخش دیا۔ [بخاري: 652]