الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
509. «إِذَا تَمَنَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَنْظُرْ مَا يَتَمَنَّى فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي مَا كُتِبَ لَهُ مِنْ أُمْنِيَّتِهِ»
509. جب تم میں سے کوئی شخص آرزو کرے تو اسے دیکھ لینا چاہئے کہ وہ کس چیز کی آرزو کر رہا ہے کیونکہ اسے علم نہیں کہ اس کی آرزو میں سے اس کے لئے کیا کچھ لکھا جائے گا
حدیث نمبر: 768
768 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ الْبَصْرِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا ابْنُ عَائِشَةَ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ جب تم میں سے کوئی شخص آرزو کرے تو اسے دیکھ لینا چاہئے کہ وہ کس چیز کی آرزو کر رہا ہے کیونکہ اسے علم نہیں کہ اس کی آرزو میں سے اس کے لئے کیا کچھ لکھا جائے گا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 768]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أحمد: 357/2، الادب المفرد: 794، طيالسي: 2462»

وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ آرزو اور تمنا سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے کیونکہ انسان نہیں جانتا کہ جو چیز وہ مانگ رہا ہے اس کے حق میں بہتر ہے یا نقصان دہ؟ انسان کو علم نہیں کہ میرے لیے کون سی خواہش مفید ہے اور کون سی مضر؟ اگر غلط خواہش کرے گا تو ممکن ہے کہ اسے وہی مل جائے یوں اس کی خواہش اور آرزو ہی اس کے نقصان کا باعث بن جائے لہٰذا انسان کو چاہیے کہ ہمیشہ اچھی چیز کی خواہش کرے اور اللہ تعالیٰ ٰ سے اس کی رحمت اور بھلائی کا طلب گار رہے۔