الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
518. مَا نَقَصَ مَالٌ مِنْ صَدَقَةٍ
518. صدقہ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا
حدیث نمبر: 783
783 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الْقَيْسَرَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْخَرَائِطِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الطَّائِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَارَةَ الْقُرَشِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا نَقَصَ مَالٌ مِنْ صَدَقَةٍ، وَلَا عَفَا رَجُلٌ عَنْ مُظْلِمَةٍ إِلَّا زَادَهُ اللَّهُ بِهَا عِزًّا»
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صدقہ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا اور بندے کا ظلم وزیادتی سے درگزر کر جانے سے اللہ اس کی عزت ہی بڑھاتا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 783]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 2270» یونس بن خباب رافضی ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا اور بندے کے معاف کرنے سے اللہ اس کی عزت بڑھاتا ہے اور جو شخص بھی اللہ کے لیے عاجزی اختیار کرتا ہے اللہ اسے بلند کر دیتا ہے۔ [مسلم: 2588]