الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث801 سے 1000
541. مَا يُصِيبُ الْمُؤْمِنَ وَصَبٌ وَلَا نَصَبٌ وَلَا سَقَمٌ وَلَا أَذًى وَلَا حُزْنٌ حَتَّى الْهَمَّ يَهُمُّهُ إِلَّا كَفَّرَ اللَّهُ بِهِ مِنْ خَطَايَاهُ
541. مومن کو جو بھی کوئی تھکاوٹ مرض بخار، تکلیف اور غم پہنچتا ہے حتیٰ کہ وہ پریشانی جو اسے رنجیدہ کر دے تو اللہ اس کی وجہ سے اس کے گناہ معاف فرما دیتا ہے
حدیث نمبر: 825
825 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْمُقَدَّمِيُّ، أبنا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، ثنا أَبُو شَيْبَةَ دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا يُصِيبُ الْمُؤْمِنَ وَصَبٌ وَلَا نَصَبٌ وَلَا سَقَمٌ وَلَا أَذًى وَلَا حُزْنٌ حَتَّى الْهَمَّ يَهُمُّهُ إِلَّا كَفَّرَ اللَّهُ بِهِ مِنْ خَطَايَاهُ»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کو جو بھی کوئی تھکاوٹ مرض بخار، تکلیف اور غم پہنچتا ہے حتیٰ کہ وہ پریشانی جو اسے رنجیدہ کر دے تو اللہ اس کی وجہ سے اس کے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 825]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5641، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2573، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2905، والترمذي فى «جامعه» برقم: 966، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6633، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8142»

وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں بندہ مسلم کے لیے ایک عظیم بشارت بیان فرمائی گئی ہے کہ دنیا میں اسے پہنچنے والے مصائب و آلام کو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ٰ کا یہ فضل و کرم صرف بندہ مسلم کے لیے ہے بشرطیکہ وہ صبر سے کام لے اور بے صبری کا مظاہرہ نہ کرے، کیونکہ بے صبری نہ صرف اجر وثواب سے محرومی کا باعث ہے بلکہ مزید گناہوں کا ذریعہ بھی ہے۔