الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث801 سے 1000
601. لَا تَخْرِقَنَّ عَلَى أَحَدٍ سِتْرًا
601. کسی کا عیب ہرگز نہ ظاہر کرو
حدیث نمبر: 934
934 - وُجِدَ بِخَطِّ شَيْخِنَا أَبِي مُحَمَّدٍ عَبْدِ الْغَنِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الْحَافِظِ، ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ، أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيُّ، ثنا أَبُو يَحْيَى، مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْخُرَيْمِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا ابْنُ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ شَيْخًا، بِبَيْرُوتَ يُكْنَى أَبَا عُمَرَ، أَظُنُّهُ حَدَّثَنِي , عَنُ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، أَنَّ رَجُلًا، يُقَالُ لَهُ حَرْمَلَةُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ: الْإِيمَانُ هَهُنَا، وَأَشَارَ إِلَى لِسَانِهِ، وَالنِّفَاقُ هَهُنَا، وَأَشَارَ إِلَى قَلْبِهِ، فَلَا أَذَكَرُ اللَّهَ إِلَّا قَلِيلًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ لَهُ لِسَانًا، ذَاكِرًا وَقَلْبًا شَاكِرًا..، وَذَكَرَ حَدِيثًا طَوِيلًا فِيهِ» وَلَا تَخْرِقَنَّ عَلَى أَحَدٍ سِتْرًا"
ابن جابر کہتے ہیں کہ میں نے بیروت میں ایک بزرگ کو سنا جس کی کنیت ابوعمر تھی، مجھے یقین ہے کہ اس نے مجھے ام درداء کے حوالے سے حدیث بیان کی کہ ایک آدمی جسے حرملہ کہا: جاتا تھا وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنی زبان کی طرف اشارہ کر کے آپ سے کہنے لگا: ایمان یہاں ہے، اور اپنے دل کی طرف اشارہ کر کے کہا: نفاق یہاں ہے، (پھر کہا) میں اللہ کا بہت کم ذکر کرتا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اس کی زبان کو ذاکر بنا دے اور اس کے دل کو شاکر بنا دے۔۔۔۔۔ اور انہوں نے ایک لمبی حدیث بیان کی جس میں یہ بھی تھا کہ کسی کا عیب ہرگز نہ ظاہر کرو۔ [مسند الشهاب/حدیث: 934]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه تاريخ دمشق: 2367، 97»
ابوعمر مجہول ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔