الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث801 سے 1000
632. إِنَّ دِينَ اللَّهِ الْحَنِيفِيَّةُ السَّمْحَةُ
632. بے شک اللہ کا دین سیدھا اور آسان ہے
حدیث نمبر: 977
977 - أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ، أبنا أَبُو بَكْرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ، ثنا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ، ثنا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «.. وَذَكَرَ حَدِيثًا وَفِيهِ» إِنَّ دِينَ اللَّهِ الْحَنِيفِيَّةُ السَّمْحَةُ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔ اور انہوں نے ایک حدیث بیان کی جس میں یہ بھی تھا: بے شک اللہ کا دین سیدھا اور آسان ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 977]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه المعجم الاوسط: 798، وشعب الايمان: 2534»

وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ دین اسلام بالکل سیدھا اور آسان ہے اس میں کوئی بل پیچ نہیں اور نہ ہی اس پر چلنا کوئی مشکل ہے جبکہ دوسرے ادیان ان اوصاف سے محروم ہیں، نہ ان میں یکسوئی ہے اور نہ سہولت و آسانی ہے۔ اسلام ہر طرح کے باطل سے کٹ کر صرف اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف بلاتا ہے، دوسرے ادیان میں اللہ کے ساتھ غیروں کی طرف بھی دعوت ہے۔ اسلام آسانیاں اور سہولتیں دیتا ہے جبکہ دوسرے ادیان میں بے جا تشدد، سختیاں اور تکلفات ہیں، اس لیے فرمایا کہ اسلام سیدھا اور آسان دین ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ایک حدیث میں ہے کہ ایک دن رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہود کو جان لینا چاہیے کہ بے شک ہمارے دین میں آسانی ہے اور مجھے سید ھے اور آسان دین کے ساتھ بھیجا گیا ہے۔ [أحمد: 116/6، وسنده حسن]