الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث1001 سے 1200
733. إِنَّمَا أَنَا رَحْمَةٌ مُهْدَاةٌ
733. میں تو (اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے) بھیجی ہوئی رحمت ہوں
حدیث نمبر: 1160
1160 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ الشَّاهِدُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ الْعَنَزِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ مُجَاهِدٍ، ثنا أَبُو الْخَطَّابِ الْحَسَّانِيُّ، ثنا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرِ بْنِ الْخُمُسِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا أَنَا رَحْمَةٌ مُهْدَاةٌ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تو (اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے) بھیجی ہوئی رحمت ہوں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1160]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ابى شيبة: 32442، ابن الاعرابي: 2452، والطبراني فى «الصغير» برقم: 264، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 101»
اعمش مدلس کا عنعنہ ہے۔

حدیث نمبر: 1161
1161 - وَأَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحُسَيْنِ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَارِضُ، أبنا الْقَاضِي أَبُو الطَّاهِرِ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ ثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى، ثنا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، بِإِسْنَادٍ مِثْلِهِ، وَقَالَ فِيهِ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا أَنَا رَحْمَةٌ مُهْدَاةٌ»
یہ روایت اعمش سے ان کی سند کے ساتھ ایک دوسرے طریق سے بھی اسی طرح مروی ہے اور اس میں ہے: لوگو! میں (اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے) بھیجی ہوئی رحمت ہوں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1161]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ابى شيبة: 32442، ابن الاعرابي: 2452، والطبراني فى «الصغير» برقم: 264، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 101»
اعمش مدلس کا عنعنہ ہے۔

وضاحت: فائدہ: -
اللہ تعالیٰ ٰ کا فرمان ہے: ﴿وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ﴾ (الانبیاء: 107) {اور ہم نے آپ کو تمام جہان والوں کی طرف رحمت بنا کر بھیجا ہے۔}
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! آپ مشرکوں پر بددعا کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک میں بڑا لعنت کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا گیا میں تو رحمت بنا کر بھیجا گیا ہوں۔ [مسلم: 2599]