الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث1201 سے 1400
784. مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى
784. جو چیز قلیل ہو اور کفایت کرے وہ اس چیز سے بہتر ہے جو کثیر ہو اور غافل کر دے
حدیث نمبر: 1261
1261 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ، هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أبنا الْقَاضِي، عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ بُنْدَارٍ، أبنا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَوْدُودٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو النَّضْرِ، ثنا يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْأَشْعَثَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ثَوْبَانَ، يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى»
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو چیز قلیل ہو اور کفایت کرے وہ اس چیز سے بہتر ہے جو کثیر ہو اور غافل کر دے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1261]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، یزید بن ربیعہ ضعیف ہے۔

حدیث نمبر: 1262
1262 - وأنا أَبُو الْقَاسِمِ، هِبَةُ اللَّهِ، أنا الْقَاضِي عَلِيٌّ، أنا أَبُو عَرُوبَةَ الْحُسَيْنُ بْنُ أَبِي مَعْشَرٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ
یہ روایت ایک دوسری سند سے بھی محمد بن عوف سے ان کی سند کے ساتھ اسی طرح مروی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1262]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، یزید بن ربیعہ ضعیف ہے۔

حدیث نمبر: 1263
1263 - أنا ذُو النُّونِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْإِخْمِيمِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الْهَرَوِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو تُرَابٍ الْمَوْصِلِيُّ، سَنَةَ سِتٍّ وَأَرْبَعِينَ وَثَلَاثِ مِائَةٍ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ إِمْلَاءً، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، نا فُضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيُّهَا النَّاسُ هَلُمُّوا إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، مَا قَلُّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى، أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا هُمَا نَجْدَانِ، نَجْدُ الْخَيْرِ وَنَجْدُ الشَّرِّ، فَمَنْ جَعَلَ نَجْدَ الشَّرِّ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ نَجْدِ الْخَيْرِ يَعْنِي فَقَدْ هَلَكَ، أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ»
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو! تم اللہ عزوجل کی طرف (پلٹ) آؤ، جو چیز قلیل ہو اور کفایت کرے وہ اس چیز سے بہتر ہے جو کثیر ہو اور غافل کر دے۔ لوگو! درحقیقت یہ دو راستے ہیں: ایک خیر کا راستہ ہے اور ایک شر کا راستہ ہے۔ پس جس شخص نے اپنے نزدیک شر کے راستے کو خیر کے راستے سے زیادہ محبوب بنالیا تو بلاشبہ وہ ہلاک ہو گیا۔ لوگو! آگ سے بچو خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے ہی ہو۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1263]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، المعجم الاوسط: 2541، 2542»
فضال بن جبير ضعیف ہے۔