الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث1201 سے 1400
789. خِيَارُكُمْ كُلُّ مُفْتَنٍ تَوَّابٍ
789. تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں جو آزمائش میں گھرے ہوئے، خوب تو بہ کرنے والے ہوں
حدیث نمبر: 1271
1271 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ كَامِلٍ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا النُّعْمَانُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا، عَلَيْهِ السَّلَامُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خِيَارُكُمْ كُلُّ مُفْتَنٍ تَوَّابٍ»
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں جو آزمائش میں گھرے ہوئے، خوب تو بہ کرنے والے ہوں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1271]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه بزار: 700، شعب الايمان: 6719»
عبدالرحمٰن بن اسحاق ضعیف ہے۔

وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مومن بندے کا کوئی نہ کوئی ایسا گناہ ہوتا ہے جس کی اسے عادت پڑ جاتی ہے، وقتا فوقتا (وہ اسے کرتا رہتا ہے) یا ایسا گناہ ہوتا ہے جس پر وہ ڈٹا رہتا ہے وہ اسے نہیں چھوڑتا حتی ٰکہ خود (دنیا) چھوڑ جاتا ہے، بے شک مومن آزمائش میں پڑنے والا، خوب تو بہ کرنے والا، بہت بھولنے والا پیدا کیا گیا ہے جب اسے (توبہ کی) یا ددہانی کرائی جائے تو وہ اسے یاد کر لیتا ہے۔ [المعجم الكبير: 11810، و سندہ حسن]