الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث1201 سے 1400
792. خِيَارُ أُمَّتِي عُلَمَاؤُهَا، وَخِيَارُ عُلَمَائِهَا حُلَمَاؤُهَا
792. میری امت کے بہترین لوگ اس کے علماء ہیں اور اس کے بہترین علماء وہ ہیں جو بردبار ہوں
حدیث نمبر: 1276
1276 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَرْغَانِيُّ، أبنا الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْأَزْهَرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ خَلِيلٍ الْقُومَسِيُّ، ثنا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا ابْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خِيَارُ أُمَّتِي عُلَمَاؤُهَا، وَخِيَارُ عُلَمَائِهَا حُلَمَاؤُهَا، إِلَّا وَإِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ لِلْعَالِمِ الرَّحِيمِ أَرْبَعِينَ ذَنْبًا قَبْلَ أَنْ يَغْفِرَ لِلجَّاهِلِ الْبَذِيءِ ذَنْبًا وَاحِدًا، وَإِنَّ الْعَالِمَ الرَّحِيمَ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَنُورُهُ قَدْ أَضَاءَ، فَيَسِيرُ فِيهِ كَمَا يَسِيرُ الْكَوْكَبُ الدُّرِّيُّ» قَالَ الْحَاكِمُ: ابْنُ مَسْلَمَةَ: مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ الْمَدِينِيُّ، وَلَيْسَ بِالْقَعْنَبِيِّ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے بہترین لوگ اس کے علماء ہیں اور اس کے بہترین علماء وہ ہیں جو بردبار ہوں۔ سنو! بے شک اللہ سنگ دل جاہل کے ایک گناہ معاف کرنے سے پہلے رحم دل عالم کے چالیس گناہ معاف کر دیتا ہے۔ اور بے شک رحم دل عالم قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا نور چمک رہا ہوگا۔ وہ اس (نور) میں اس طرح چلے گا چمکتا ہوا ستارہ ہے۔
امام حاکم رحمہ اللہ نے کہا: (اس کی سند) ابن مسلمہ راوی محمد بن مسلمہ مدینی ہے اور یہ محمد بن مسلمہ قعنبی نہیں ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1276]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، لسان الميزان: 1/ 249»
أحمد بن خالد قومسی مجہول ہے۔