الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث1201 سے 1400
808. أَحَبُّ الْعِبَادِ إِلَى اللَّهِ الْأَتْقِيَاءُ الْأَخْفِيَاءُ
808. گم نام منتقی لوگ اللہ کے پسندیدہ بندے ہیں
حدیث نمبر: 1298
1298 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو عُبَيْدٍ، ثنا شَاذُ بْنُ فَيَّاضٍ، ثنا أَبُو قَحْذَمٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: مَرَّ عُمَرُ بِمُعَاذٍ وَهُوَ يَبْكِي فَقَالَ مَا يُبْكِيكَ يَا مُعَاذُ؟ قَالَ: حَدِيثٌ سَمِعْتُهُ مِنْ صَاحِبِ هَذَا الْقَبْرِ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَدْنَى الرِّيَاءِ شِرْكٌ وَأَحَبُّ الْعِبَادِ إِلَى اللَّهِ الْأَتْقِيَاءُ الْأَخْفِيَاءُ، الَّذِينَ إِذَا غَابُوا لَمْ يُفْتَقَدُوا وَإِذَا شَهِدُوا لَمْ يُعْرَفُوا، أُولَئِكَ أَئِمَّةُ الْهُدَى وَمَصَابِيحُ الْعِلْمِ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ، معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جبکہ وہ رو رہے تھے تو انہوں نے فرمایا: معاذ! کیوں رو رہے ہو؟ انہوں نے کہا: اس حدیث (کی وجہ) سے (رو رہا ہوں) جو میں نے اس قبر والے یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھی کہ بے شک معمولی سی ریاکاری بھی شرک ہے اور گم نام متقی لوگ اللہ کے پسندیدہ بندے ہیں جو (محفل سے) جب غائب ہوں تو انہیں تلاش نہ کیا جائے اور جب موجود ہوں تو انہیں پہچانا نہ جائے۔ یہ لوگ ہدایت کے امام اور علم کے چراغ ہیں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1298]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 4950، حاكم: 270/4، الزهد و الكبير: 195»
ابوقحذم اور شاذ بن فیاض ضعیف ہیں۔ اس میں ایک اور علت بھی ہے۔ «السلسلة الضعيفة: 1850»