الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث1401 سے 1499
901. اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا أَخْطَأْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُ
901. اے اللہ! میرے وہ گناہ معاف فرما جو میں نے غلطی سے کیے اور جو جان بوجھ کر کیے، جو چھپ کر کیے اور جو علانیہ کیے، جو لا علمی میں کیے اور جو جانتے بوجھتے ہوئے کیے
حدیث نمبر: 1479
1479 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْمُحْسِنُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْكِرَامِ، ثنا أَبُو الْقَاسِمِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمَعْرُوفُ بِابْنِ الْجِرَابِ، أبنا ابْنُ أَبِي خَيْثَمَةَ أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا أَبِي، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: كَانَ مِنْ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا أَخْطَأْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا جَهِلْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُ»
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں میں سے ایک یہ بھی تھی: اے اللہ! میرے وہ گناہ معاف فرما جو میں نے غلطی سے کیے اور جو جان بوجھ کر کیے، جو چھپ کر کیے اور جو علانیہ کیے، جو لا علمی میں کیے اور جو جانتے بوجھتے ہوئے کیے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1479]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد:، بزار: 3525، مسند الصحابة للروياني: 120»

حدیث نمبر: 1480
1480 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أنا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسٍ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، نا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، نا مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ، حَدَّثَنِي رِبْعِيُّ بْنُ حِرَاشٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ حُصَيْنٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ يُسْلِمَ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، عَبْدُ الْمُطَّلِبِ خَيْرٌ لِقَوْمِهِ، كَانَ يُطْعِمُ الْكَبِدَ وَالسَّنَامَ، وَأَنْتَ تَنْحَرُهُمْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ، ثُمَّ إِنَّ حَصِينًا قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَا تَأْمُرُنِي أَنْ أَقُولَ؟ فَقَالَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي وَأَسْأَلُكَ أَنْ تَعْزِمَ لِي عَلَى رُشْدِ أَمْرِي» ، قَالَ: ثُمَّ إِنَّ حَصِينًا أَسْلَمَ بَعْدُ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي كُنْتُ سَأَلْتُكَ الْمَرَّةَ الْأُولَى، أَلَا وَأَقُولُ لَكَ مَا تَأْمُرُنِي أَنْ أَقُولَ؟ قَالَ: «قُلِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا أَخْطَأْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُ، وَمَا جَهِلْتُ وَمَا عَلِمْتُ»
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حصین اسلام قبول کرنے سے پہلے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! عبد المطلب اپنی قوم کے لیے بہتر تھا وہ (جانوروں کی) کلیجی اور کو ہان کا گوشت کھلایا کرتا تھا جبکہ آپ تو ان (جانوروں) کو مکمل ذبح کر دیتے ہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اللہ نے چاہا جواب دیا۔ پھر حصین کہنے لگا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ مجھے کیا پڑھنے کا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: اے اللہ! بے شک میں اپنے نفس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور میں اس بات کا تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے میرے بھلائی کے کام پر پختگی عطا فرمادے۔ کہتے ہیں: پھر اس کے بعد حصین اسلام لے آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگا: بے شک میں نے پہلی مرتبہ بھی آپ سے سوال کیا تھا اور اب بھی آپ سے سوال کرتا ہوں کہ آپ مجھے کیا پڑھنے کا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ کہو: اے اللہ! میرے وہ گناہ معاف فرما جو میں نے چھپ کر کیے اور جو علانیہ کیے، جو غلطی سے کیے اور جو جان بوجھ کر کیے، جو لاعلمی میں کیے اور جو جانتے بوجھتے ہوئے کیے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1480]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 899، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10766، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20311»

وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے امت کو ملنے والی دو جامع دعاؤں کا ذکر ہے:
① دانستہ اور نادانستہ، چھپ چھپا کر اور کھلے عام ہر طرح کے گناہوں کی اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگنے کی دعا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا أَخْطَأْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا جَهِلْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُ»
② نفس کے شر سے اللہ تعالیٰ ٰ ٰکی پناہ مانگنے کی دعا کیونکہ نفس انسان کو رشد و بھلائی کی طرف نہیں آنے دیتا لہٰذا دعا سیکھائی گئی کہ یا اللہ! نفس کے شرسے بچا کر مجھے رشد وہدایت دے اور اس پر پختگی عطا فرما۔ «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي وَأَسْأَلُكَ أَنْ تَعْزِمَ لِي عَلَى رُشْدِ أَمْرِي»