الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند الشهاب کل احادیث (1499)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند الشهاب
احادیث1401 سے 1499
906. اللَّهُمَّ أَذَقْتَ أَوَّلَ قُرَيْشٍ نَكَالًا فَأَذِقْ آخِرَهُمْ نَوَالًا
906. اے اللہ! (بدر و احزاب میں) تو نے قریش کے پہلے لوگوں کو عذاب چکھایا تھا اب ان کے بعد والوں کو انعام واکرام سے نواز دے
حدیث نمبر: 1488
1488 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْبَزَّازُ، أبنا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْأَعْرَابِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ أَذَقْتَ أَوَّلَ قُرَيْشٍ نَكَالًا فَأَذِقْ آخِرَهُمْ نَوَالًا»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! (بدر و احزاب میں) تو نے قریش کے پہلے لوگوں کو عذاب چکھایا تھا اب ان کے بعد والوں کو انعام واکرام سے نواز دے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1488]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن الاعرابي: 282»

وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں قریش کے حق میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم رحمت کی دعا کا ذکر ہے کہ قریش کے پہلے لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی وجہ سے بدر و احزاب میں شکست و تباہی کا مزہ چکھ چکے ہیں اور اسی طرح یہ لوگ خشک سالی قحط وغیرہ کی آفات میں بھی مبتلا رہے لہٰذا اب جبکہ ان کے بعد والے اسلام کی نعمت سے مالا مال ہو چکے ہیں تو تو انہیں انعام واکرام سے نواز دے۔