محمد بن قاسم کے غلام یونس بن عبید کہتے ہیں کہ محمد بن قاسم نے مجھے براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ میں ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کے متعلق پوچھوں کہ وہ کیسا تھا، تو انہوں نے کہا: وہ سیاہ چوکور دھاری دار اونی کپڑے کا تھا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2591]
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الجھاد 10 (1680)، (تحفة الأشراف: 1922)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/297) (صحیح)» (لیکن «مربعة» - چوکور - کا لفظ صحیح نہیں ہے اس لیے کہ ابو یعقوب اسحاق بن ابراہیم ثقفی کوفی میں ضعف ہے ان کی توثیق ابن حبان نے کی ہے، اور اس لفظ کی روایت میں ان کا کوئی شاہد یا متابع نہیں ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله مربعة
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن¤ مشكوة المصابيح (3888)
سماک اپنی قوم کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں اور اس نے انہیں میں سے ایک دوسرے شخص سے روایت کیا، وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پرچم زرد دیکھا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2593]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15703) (ضعیف)» (اس کی سند میں دو مبہم راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف¤ ’’رجل من قومه ‘‘ : مجهول (انظر عون المعبود 337/2)¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95