جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نہ راستہ کے درمیان قیام کرو، اور نہ وہاں قضائے حاجت کرو“۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3772]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الجہاد 63 (2570)، (تحفة الأشراف: 2219)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/203) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: کیونکہ آنے جانے والوں کو اس سے تکلیف ہو گی، دین اسلام نے کوئی بات نہیں چھوڑی یہاں تک صفائی کا انتظام بھی اس میں موجود ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف¤ ابو داود (2570) مسند احمد (3/ 382)¤ الحسن لم يسمع من جابر رضي الله عنه¤ وحديثا مسلم (1926،269) يغنيان عنه¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 511