انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم خواب کی تعبیر اس کے نام اور کنیت کی روشنی میں بتایا کرو، اور اس کی تعبیر سب سے پہلے بتانے والے کے مطابق ہوتی ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 3915]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1688، ومصباح الزجاجة: 1370) (ضعیف)» (سند میں یزید بن ابان الرقاشی ضعیف ہیں، لیکن «والرؤيا لأول عابر» کا صحیح شاہد موجود ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف¤ يزيد الرقاشي: ضعيف¤ والأعمش عنعن¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 516