الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الصيام
کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل
15. بَابُ: ذِكْرِ خَبَرِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِيهِ
15. باب: اس باب میں عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کی حدیث کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے اور انہوں نے کہا: مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے“ ۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2135]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 6322)، مسند احمد 1/218، 235، 240 (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے“ ۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2136]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
Back