الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الصيام
کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل
18. بَابُ: الْحَثِّ عَلَى السَّحُورِ
18. باب: سحری کھانے کی ترغیب۔
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” سحری کھاؤ، کیونکہ سحری میں برکت ہے“ ۔ عبیداللہ بن سعید نے اسے موقوفاً روایت کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2146]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 9218) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں: سحری کھاؤ۔ عبیداللہ کہتے ہیں: میں نہیں جانتا کہ اس کے الفاظ کیا تھے؟ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2147]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، انظر ما قبلہ (حسن صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” سحری کھاؤ، کیونکہ سحری میں برکت ہے“ ۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2148]
تخریج الحدیث: «وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصوم 20 (1923)، صحیح مسلم/الصوم 9 (1095)، سنن الترمذی/الصوم 17 (708)، سنن ابن ماجہ/الصوم 22 (1692)، (تحفة الأشراف: 1068)، مسند احمد 3/229، سنن الدارمی/الصوم 9 (1738) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
Back