الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب مناسك الحج
کتاب: حج کے احکام و مناسک
165. بَابُ: الشُّرْبِ مِنْ زَمْزَمَ
165. باب: زمزم کا پانی پینے کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمزم کا پانی کھڑے ہو کر پیا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2967]
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحج 76 (1637)، الأشربة 16 (5617)، صحیح مسلم/الأشربة 15 (2027)، سنن الترمذی/الأشربة 12 (1882)، والشمائل 31 (197، 199)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 21 (3422)، (تحفة الأشراف: 5767)، مسند احمد (1/214، 220، 242، 249، 287، 342، 369، 372) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه